the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

نیوزی لینڈ نے تیسرا ٹی20 بآسانی 95رنز کے بڑے فرق سے جیت کر سیریز دو۔ایک سے اپنے نام کرلی۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 197رنز کا مشکل ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں شاہینز کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور اوپنر محمد حفیظ 7کے مجموعی اسکور پر صرف 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد کا حفیظ کے بغیر کریز پر دل نہ لگا ، انہوں نے بھی 8رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔

محمد رضوان نے بھی جلدی دکھائی اورصرف چار کے انفرادی اسکورپر رن آئوٹ ہوکر گرائونڈ چھوڑ گئے،شعیب ملک نے تیزرفتار بیٹنگ کی ، لیکن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6گیندوں پر 14رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ کیویز کی نپی تلی بالنگ کے باعث پاکستان کی



آدھی ٹیم 55رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔4بیٹسمین تو ڈبل فیگرمیں بھی نہ پہنچ سکے ۔

بوم بوم آفریدی نیوزی لینڈ میں اپنے کیریئر کے اخری میچ کو خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام تک نہ پہنچا سکے اور بال کو بائونڈری لائن سے باہر پھینکنے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہوگئے، وہ صرف 8رنز ہی بناسکے۔

سرفراز احمد نے کچھ مزاحمت کی اور 36گیندوں پر 41رنز کی اننگز کھیلی، وکٹ گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور پوری ٹیم صرف101رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں نیوزی لینڈ نے95رنز کے بڑے فرق کے ساتھ تیسرا ٹی20جیت کر سیریز دو۔صفر سے اپنے نام کرلی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایلیٹ اور ملنے نے 3،3، اینڈرسن نے 2 اور بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کورے اینڈرسن کو آل رائونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.